کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان نے ایک سو روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا، یاد گاری سکہ 11 اگست 2023 سے SBP بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایکسچینج کاوٴنٹرز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سکہ گول شکل میں ہے، جس کے کنارے پر سیریشنز ہیں، قطر 30.00 ملی میٹر، وزن 13.5 گرام ہے اور اس میں تانبا 75% اور نکل 25% ہے۔
انگلش اسکرپٹ میں "CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC” اور اردو اسکرپٹ میں "ISLAMI JAMHURIA PAKISTAN” کے الفاظ ستارے کے اوپر اور نیچے پرفیری کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔
دونوں الفاظ کو دو ستاروں (سکے کے بائیں اور دائیں جانب) کے ساتھ الگ کیا گیا ہے، سکے کی اصل قیمت جلی ہندسے میں "100” اور اردو رسم الخط میں "روپیہ” کے دائیں اور بائیں جانب لکھا گیا ہے۔
چائنا پاکستان اکنامک کوریڈونے 2013 میں قیام کی دہائی کے بعد سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔