کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک میں قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی رونمائی کی گئی، بینک نوٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹ پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے دستخط ہیں جبکہ کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے عوام کے لیے جاری ہوگا، 75 روپے کا یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے۔
1/2 #SBP unveils the design of Rs.75 commemorative banknote being issued on 75th anniversary of the country’s independence. The note will be available for public issuance from 30th September 2022.
For details: https://t.co/ZvCNGKxSjV pic.twitter.com/qweDbs28g7— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022