بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

پرویز مشرف حملہ کیس کے تحقیقاتی افسر کے قتل میں نامزد ملزمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پرویز مشرف حملہ کیس کے تحقیقاتی افسر کے قتل میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پرویزمشرف حملہ کیس کے تحقیقاتی افسر کے قتل متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس ملک شہزاد احمد 3رکنی بینچ کا حصہ تھے۔

ملزمان کی طرف عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، عدالت نے پرویزمشرف حملہ کیس کے تحقیقاتی افسر کے قتل کے ملزمان کو بری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے دو ایک کے تناسب سے ملزمان کو بری کیا، جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے فیصلہ سے اختلاف کیا۔

چار ملزمان میں سے ایک ملزم عید محمد دوران قیدانتقال کر گیا تھا جبکہ عدالت نےملزمان ارشد ستی،طاہر عباسی اور یونس کو بری کیا۔

یاد رہے پرویز مشرف حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والے انسپکٹر راجہ ثقلین کو 2004 میں راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں