تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سپریم کورٹ بار نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد :سپریم کورٹ بار نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا، ممبران کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ آر یس ایس کے خوف سے اپیلوں کی سماعت نہیں کرپارہی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری عظمت اللہ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقبوضیہ کشمیر میں غیر قانونی اور غیر انسانی اقدمات کے خلاف کشمیر ایشو پر انٹر نیشنل کانفرنس بلانا چاہتے ہیں ۔

اسی حوالے سے ممبر سپریم کورٹ بار غلام سرور کاکہنا تھا کہ وزارت قانون عالمی کانفرنس کے انعقاد میں سرپرستی کرے،بھارتی سپریم کورٹ آر ایس ایس کے خوف کی وجہ سے کشمیر پر درخواستیں نہیں سن رہیں۔

ممبر بار نے بتایاکہ عالمی کانفرنس بلا کر آرٹیکل 35 اے اور 370 پر جیوری سے فیصلہ کرایا جائے ۔ممبر بار نے کہاکہ بھارتی کے غیر قانونی اقدام پر آج ایل او سی کا دورہ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری بار نے کہاکہ ایل او سی پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی آئین میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی تاہم مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے یہ خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد سے وادی میں بدترین کرفیو نافذ کررکھا ہے اور بھارتی افواج انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مرتکب ہورہی ہیں۔ بھارت کی جانب سے مواصلات کے تمام تر ذرائع بند کردیے گئے ہیں جس کے سبب اطلاعات کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

سنسان سڑکوں پر قابض فورسز سڑکوں پر دندنارہی ہیں۔ رات گئے کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ۔قابض فورسز اب تک نو ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے نافذ کرفیو کے باعث بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ مریض اسپتال، چوبیس روزسے گھروں میں بند کشمیریوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے ،ڈاکٹر کہتے ہیں انٹرنیٹ بند ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ سکتا ہے ۔

Comments

- Advertisement -