اسلام آباد : چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو 13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ دیا جائے گا، چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبرکو ریٹائرڈ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار چیف جسٹس عمرعطابندیال کو 13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ دے گی، سپریم کورٹ بارکی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبرکو ریٹائرڈ ہوں گے اور نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 17ستمبرکوحلف اٹھائیں گے، صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔
Comments
- Advertisement -