بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے جسٹس سردار طارق کھوسہ نے خود کو بینچ سے علیحدہ کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس سردار طارق کھوسہ نے خود کو علیحدہ کر لیا جس کے باعث یہ بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

اس سے قبل درخواست گزار کی جانب سے بھی ان پر اعتراض عائد کیا گیا تھا جس کے بعد آج سماعت کے آغاز پر ہی بینچ کے سربراہ جسٹس سردار طارق کھوسہ نے خود کو اس بینچ سے علیحدہ کر لیا جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کیلیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب بینچ ٹوٹنے کے بعد اس حوالے سے سپریم کورٹ کا جو حکم تھا وہ معطل رہے گا اور سویلینز کا ٹرائلز ملٹری کورٹ میں جاری رہے گا۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں