اشتہار

پنجاب اسمبلی انتخابات کیس: معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تاخیر کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نےازخود نوٹس کےلیےمعاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا، جس میں کہا گیا کہ آئین کی پاسداری ہمارا آئینی،قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

چیف جسٹس کو بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کےانتخابات میں تاخیرآئینی کی خلاف ورزی ہوگی،معاملےسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے تمام اداروں میں ہونے والے خط و کتابت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا حکم دے دیا

کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کیا جس پر سکندر سلطان راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا پھر بھی سی سی پی او تبدیل کیوں کیا گیا؟ غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے غلام محمود ڈوگر کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں