ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کا فیصلہ آج متوقع ہے،  چیف جسٹس نے تمام وکلا کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی، 13 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز کی سماعت میں چیف جسٹس نے تمام وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا تیسرا دن نہیں ملے گا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنے سے متعلق کیس کی سماعت آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں ریمارکس میں کہا تھا تحریک انصاف کوکیا ہم نے کہا تھا پارٹی الیکشن نہ کرائیں؟ اس وقت بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے،الیکشن کمیشن پراثراندازہو رہےتھے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے بھی ریمارکس دیے تھے جس سیاسی جماعت نے انتخابات لڑنے کی زحمت نہیں کی اسے مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟

چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ کل سنّی اتحادکونسل والوں کاموڈبدلاتوآپ کہیں کےنہیں رہیں گے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی امیدواروں کوسپریم کورٹ فیصلےکےسبب آزاد امیدوار قرار دیا، یہ بہت خطرناک تشریح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں