جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کا زینب قتل کیس کی کھلی عدالت میں سماعت کافیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کی کھلی عدالت میں سماعت کا فیصلہ کرلیا ، چیف جسٹس کی سر براہی میں3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کی کھلی عدالت میں سماعت کا فیصلہ کرلیا، زینب قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس کی سر براہی میں3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے معصوم زینب کے بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تھی۔


مزید پڑھیں :  زینب قوم کی بیٹی تھی، واقعےپر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، چیف جسٹس


واضح  رہے کہ قصور میں 7 سالہ زینب 5 جنوری کی شام ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تھی اور پانچ دن بعد اس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی، بچی کی لاش ملنے پر قصور میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

سات سالہ زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا زینب کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا جب کہ زینب کی نازک کلائیوں کو بھی تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی گئی اور بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نمایاں تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں