جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے قریب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن کے قریب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف دیدیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ سے فوجداری مقدمات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ مل گیا، سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔

سابق صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی بڑی فتح قرار دیا۔

- Advertisement -

امریکی صدر بائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج خطرناک مثال قائم کی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق خاتون اوّل میلانیا میں صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کیلیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں مصروف ہیں، لیکن اگر وہ ایک بار پھر صدر بنے تو ان کی اہلیہ میلانیا عوامی سطح پر زیادہ نظر نہیں آئیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے شوہر سے معاہدہ کیا ہے کہ ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد وہ ہفتے میں 24 گھنٹے ان کے ساتھ نہیں ہوں گی بلکہ بیٹے کو وقت دیں گی۔

سابق خاتون اوّل نے یہ معاہدہ اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے بیٹے بیرن ٹرمپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ 18 سالہ بیٹا جلد ہی نیویارک شہر میں ایک یونیورسٹی میں پڑھائی شروع کرنے والا ہے جبکہ میلانیا بیٹے کی نئی زندگی میں اس کا بھرپور ساتھ دینا چاہتی ہیں۔

معاہدے میں کہا گیا کہ میلانیا ایک ماں ہیں اور وہ پہلے سے ہر مہینے کا کچھ حصہ یا چند ہفتے نیویارک میں گزارنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، بیرن ٹرمپ نے اس سے قبل کبھی اکیلے بیرون ملک سفر نہیں کیا لہٰذا اس کیلیے وہاں ہر چیز نئی اور لوگ اجنبی ہوں گے۔

ایسے میں ماں بیٹے کے قریب رہنا چاہتی ہیں۔ میلانیا کو یہ بھی فکر ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو بیٹے کے تعلیمی ادارے میں بھی ردعمل آئے گا۔

نیتن یاہو کا حماس سے متعلق بڑا دعویٰ

میلانیا اس معاملے میں کافی حساس ہیں اور انہوں نے یہ خیال بھی ترک کر دیا کہ بیرن فلوریڈا سے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ریپبلکن مندوب کے طور پر کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں