بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ نے نئے میڈیکل کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی میڈیکل کالجز فیس کیس میں سپریم کورٹ نے نئے میڈیکل کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی، عدالت نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کو طلب کرتے ہوئے فیصل آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے اب فیسیں سپریم کورٹ طےکرے گی، لائق بچوں کا مستقبل تباہ ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیکل کالجزکی فیسوں پرازخودنوٹس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قوم کولوٹانے اور خرابیاں دور کرنے کاوقت ہے، پانچ پانچ کروڑ سےکالجزسے الحاق ہو رہے ہیں اور شکل سے مالکان قصائی لگتے ہیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ انتیس انتیس لاکھ چندہ لے کر داخلے دے رہے ہیں اب فیسیں سپریم کورٹ طے کرے گی،لائق بچوں کا مستقبل تباہ ہونے نہیں دیں گے۔

دوران سماعت خاتون وکیل نے بتایا ہمسائے کے بچے سے پندرہ لاکھ چندہ مانگا گیا، رفیق رجوانہ کے بیٹے نے فون کر کے عدالت سے رجوع نہ کرنے کے لیے دباو ڈالا۔

جس پر عدالت نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کو طلب اوروائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل کالج فریدظفرکومعطل کردیا۔

چیف جسٹس نے کہا کتنا بڑا جرم کہ گورنر کا بیٹا عدالتی مقدمات پر اثرانداز ہو رہا ہے، دیکھیں گے کہ کیا گورنر کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

مالکان پر ایسےجرمانےکریں گےکہ کالج مالکان کوگھر بیچنے پڑ جائیں گے،چیف جسٹس

بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر 2کالج کو داخلوں سےروک دیاگیا، چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ تمام نظام ٹھیک کرنا ہے، چاہے اس کے لیے دو چار میڈیکل کالجز بند کرنے پڑیں تو کریں گے، قوانین کے خلاف کالج چلانے پر مالکان کو جرمانے کرینگے، ایسےجرمانےکریں گےکہ کالج مالکان کوگھر بیچنے پڑ جائیں گے، ایسا نظام بنائیں گےغریب کا بچہ بھی میڈیکل کالج میں پڑھ سکے۔

سماعت میں حمید لطیف میڈیکل کالج کی قوانین کیخلاف تعمیر پر ریکارڈطلب کرلیا گیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شریف میڈیکل کالج کاکون شخص حمیدلطیف میڈیکل کالج چلارہا ہے۔

عدالت نے شریف میڈیکل کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تفصیلات طلب کرلیں اور کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ اس لیے لیتےکہ اچھےنمبرملتےہیں، ایڈووکیٹ جنرل یہ صورت حال خادم اعلیٰ کو بھی بتائیں، بتایا جائے پرائیویٹ طور پر یونیورسٹیاں کیسے بنالی جاتی ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگریونیورسٹی کھولنا چاہوں تواس کاطریقہ کارکیاہے، پی ایم ڈی سی ہی معاملات چلاتی ہے، سناہے40ارب تک الحاق کےلیےکالجوں نےدیئے ، بےضابطگیاں ثابت ہوئیں تو معاملہ نیب کو بھیجیں گے۔

سپریم کورٹ نے نئے میڈیکل کالج بنانے پر بھی پابندی عائد کردی

سپریم کورٹ نے نے پی ایم ڈی سی کو نئے میڈیکل کالجز بنانے کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا اور پی ایم ڈی سی کو عدالتی احکامات تک کسی کو اجازت دینے سے روک دیا گیا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پی ایم ڈی سی عدالتی احکامات تک اجازت نہیں دےگا، پی ایم ڈی سی کارکردگی دکھائے تو دباؤ سے تحفظ دیں گے،چیف جسٹس نے وی سی فیصل آبادمیڈیکل کالج سےاستفسار کیا کہ خاتون کوفون کیاگیاتھا؟وائس چانسلر بن کر خود کو گورنرسمجھ رہےہیں۔

سپریم کورٹ نے وائس چانسلرفیصل آبادمیڈیکل کالج کونوٹس جاری کردیئے، خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت میں معاملہ لانےپرہراساں کیاجاسکتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جس نے ہراساں کیا اس کاسانس کھینچ لیں گے۔


مزید پڑھیں : سپریم کورٹ کا ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم


یاد رہے کہ گذشتہ روز فیسوں میں اضافے کے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے داخلوں پر پابندی لگا دی تھی اور نجی میڈیکل کالجز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بتایا جائے میڈیکل کالجز کا اسٹرکچر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز مالکان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی فراہم کی جائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں