جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشرکرنے پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی لگا دی، ،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستانی چینلز پر بھارتی سمیت دیگر غیر ملکی مواد دکھانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ؟ اور حکم دیا کہ صرف قابل اشاعت مواد ہی نشرکیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا

واضح رہے کہ جولائی 2017 میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری بھارتی مواد پر پابندی کے اعلامیے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بھارتی مواد دکھانے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے ستمبر 2016 میں کشمیر میں اڑی حملے کے بعد پاک بھارت گشیدگی کے باعث پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ملک بھر میں بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے تک بھارتی فلموں پر پابندی عائد رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں