تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نےطلال چوہدری پرفرد جرم عائد کردی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پرفرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی، طلال چوہدری نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی روکنے سے متعلق نئی درخواست جمع کرا دی، درخواست میں طاہر القادری، عمران خان کے مقدموں کے فیصلے منسلک ہیں۔

طلال چوہدری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف، سعدرفیق کیسزکے تفصیلی فیصلے تک کیس روکا جائے اور مقدمے میں عمران خان ، طاہر القادری کیس کی طرح تحمل اور درگزر کیا جائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت فرد جرم عائد کرنے سے پہلے ان کی بات سنے، عدالتی فیصلوں کو دیکھ کرشاید ہمارا کیس بہترہوجائے


طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کل تک ملتوی


جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا تھا کہ آج ہم نے فرد جرم عائد کرنی ہے، مقدمات میں تاخیر سے صرف وقت ضائع ہوتا ہے جس پر طلال چوہدری کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس سے کسی کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہورہے۔

جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ یہ کسی کی ذات کا مسئلہ نہیں ادارے کی بات ہے، دن بدن آپ کا کیس مزید خراب ہو رہا ہے جس پر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد طلال چوہدری بہت محتاط ہیں۔


سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یکم فروری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےطلال چوہدری کو عدلیہ مخالف تقریر کرنے پرازخود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -