جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب 22 جولائی پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا ، 10صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب 22 جولائی کو ہوگا،اجلاس پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگا، اجلاس ڈپٹی اسپیکر چلائیں گے۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونےپرنیاالیکشن ہوگا تاہم الیکشن ہونے تک حمزہ شہبازبطوروزیراعلیٰ صوبےکانظام چلائیں گے۔

عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ اجلاس22جولائی کی شام4بجےہوگا، وزیراعلیٰ حمزہ شہبازاورپوری کابینہ شفاف انتخاب کویقینی بنائے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سےمتعلق لاہورہائیکورٹ ایک ہفتےمیں فیصلہ جاری کرے، فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا یا ترمیم کی استدعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں