اشتہار

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کل کی سماعت کا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کل کی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ کی استدعامسترد کی جاتی ہے، تمام وکلا26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کرکے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کل کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ فل کورٹ کی استدعامسترد کی جاتی ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

- Advertisement -

حکم نامے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز ،ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلاکی طرف سے مزید وقت مانگا گیا، فریق دفاع کے وکلا کی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے، تمام وکلا26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کرکے آئیں۔

یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ وکلا نے فل کورٹ بنانے اور میرٹ پر دلائل دیئے، ڈپٹی اسپیکر نے 22 جولائی کو رولنگ میں پارٹی سربراہ کے حق میں فیصلہ دیا، قانونی سوال ہے کہ ارکان کو ہدایت پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں