اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کو حکم دیا کہ تحقیقات کی جائیں ارشد شریف نے پاکستان کیوں چھوڑا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جس میں اسپیشل جےآئی ٹی کو پاکستان میں مختلف سوالات کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں ارشدشریف نے پاکستان کیوں چھوڑا، جے آئی ٹی ارشدشریف کے پاس حساس معلومات پربھی تحقیقات کرے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کیسے پبلک ہوئی مقاصدکیاتھے؟ اور ارشدشریف کو دبئی حکومت نے دبئی چھوڑنے کا حکم کیوں دیا۔
وزارت خارجہ کوکینیاحکومت سے ایم ایل اے کے تحت تعاون کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت ددیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں کیس کی مزیدسماعت مارچ میں ہوگی۔