تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

سپریم کورٹ کی موبائل ایپ اور ہیلپ لائن سروس متعارف

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائلین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ اور ہیلپ لائن سروس متعارف کردای۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز حسن کے مطابق  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کی نئی سروسز کا افتتاح کیا جن میں موبائل ایپ، کال سینٹر اور جوڈیشل ایسٹا کوڈ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کو بھی شہریوں کے لیے اپ گریڈ کردیا گیا جبکہ عدالت عالیہ کی پانچ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کردیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کریں گے، آج ہماری عدالتوں میں وہ تمام ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی متعارف کردہ ہیلپ لائن سروس کی مدد سے سائلین مقدمات کے فیصلوں اور کیسز مقرر ہونے کی معلومات آسانی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے، علاوہ ازیں موبائل ایپ پر مقدمات کے فیصلے جاری کیے جائے گے۔

مزید پڑھیں: ہمارے سامنے طاقتور صرف قانون ہے، چیف جسٹس آصف کھوسہ

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جب نوجوان وکیل تھا تو مقدمات کی معلومات دینے کیلئے منشیوں کو سائلین سے پیسے لیتے دیکھا، انصاف تک رسائی کیلئے مستقبل میں مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک کی سہولت اب سپریم کورٹ کی عدالتوں میں دستیاب ہے، پشاور ہائی کورٹ نے مردان اور کوہاٹ بینچز میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں وکلا اپنے دفاتر سے ہی بذریعہ ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیتے ہیں، کوشش ہے کہ اُس طرز پر پاکستان میں بھی سماعت کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نادرا اور وزارت قانون کو تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سائلین کے لیے متعارف کردہ ہیلپ لائن کا نمبر 1818 ہے، جس کی مدد سے وکلا اور سائلین مقدمات کی تفصیلات، کاز لسٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں

Comments

- Advertisement -