اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پر اعتراضات عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پراعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پراعتراضات عائد کردئیے۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایاجاسکتا، درخواست میں عوامی مفادکےاوربنیادی حقوق کے سوال کے بارے نہیں بتایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزار نے کسی دوسرے فورم پر نہ رابطہ کیا اور نہ وجہ بتائی اور درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام نہیں بتایا گیا۔

امتیازنامی شہری نےصدرمملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئےدرخواست دائرکی تھی ، رجسٹرار آفس نےدرخواست پراعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں