جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ‌ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے وفاقی ملازمین کی ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں اور کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس ملے گا۔.

وکیل شعیب شاہین نے بتایا سیکریٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنیوالےملازمین کومل رہا ہے، وزارتوں کےماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا اور ڈویژن بینچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرکے الاؤنس دینے سے روکا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں