پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی وی کرپشن کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹرشاہد مسعود کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کی پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عبوری چالان میں درخواست گزار کا نام نہیں ہے۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ دونوں کمپنیوں سے درخواست گزار یا خاند ان کے کسی شخص کا تعلق نہ تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق2015 کو رجسٹر ایف آئی آرمیں بھی نام نہیں ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹرساہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی وی کرپشن کیس: شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو ڈاکٹرشاہد مسعود کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں