تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بی جے پی کی یوگی حکومت کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ کا حکم آگیا

اتر پردیش: بھارتی عدالت عظمیٰ کا اہم کیس میں حکم آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتر پردیش میں قائم حکومت کو دھچکا لگ گیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بینچ نے آج اتر پردیش حکومت کے خلاف پرویز عارف ٹیٹو اور بعض دیگر افراد کی اپیلوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے اتر پردش حکومت کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی ضبط کی گئی جائدادیں واپس کرنے کا حکم دیا۔

بھارت میں 2019 میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملک گیر احتجاجی اجتماعات، دھرنے اور مظاہرے کیے گئے تھے۔ کئی مہینے تک جاری رہنے والے ان مظاہروں میں مسلمانوں کے علاوہ سکھوں میں اور ہندوؤں نے بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لیا تھا۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ان ملک گیر مظاہروں اور دھرنوں میں دہلی کے شاہین باغ کے احتجاجی دھرنوں نے عالمی شہرت حاصل کرلی تھی۔

شاہین باغ کی طرز پر ہندوستان کے تقریباً سبھی بڑے شہروں میں شہریت ترمیمی ایکٹ سی اے اے کے خلاف دھرنوں کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن کورونا پھیلنے کے بعد ان دھرنوں اور مظاہروں کو ختم کردیا گیا تھا۔

اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے بہت سے مظاہرین پر تشدد اور بلوے میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر ان کی جائیدادیں ضبط کرلی تھیں جس کے خلاف آج سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -