جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈینیس آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈینیس آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد سترہ سے بڑھا کر پچیس کرنے کی تیاری کرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس آج اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہو گا، اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزیرقانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم سے آئینی بینچ کے سربراہ کوججزکمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اہم نکات سامنے آگئے

ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے علاوہ مزید دو بل منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ ججز کی تعداد سترہ سے بڑھا کر پچیس کرنے کا بل بھی منظوری کے لیے پیش ہوگا، پرائیویٹ ممبرز بل حکومت نے اپنا لیا ہے جس کی منظوری قائمہ کمیٹی دے چکی ہے۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے میں ترمیم کا بل بھی آج منظور کروایا جا سکتا ہے۔

تمام حکومتی اراکین کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس جے یو آئی کی عالیہ کامران پیش کریں گی۔

پیپلز پارٹی کی سحر کامران عالمی عدالتی درجہ بندی میں پاکستان کی ایک سو انتیس ویں پوزیشن کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں