اشتہار

عمران خان کی آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات سے متعلق درخواست اعتراضات لگا کر واپس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کے لئے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو تحقیقات کے معاملے پر درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی۔

درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی کہ معاملہ بنیادی حقوق اورمفادعامہ کا ہے۔

- Advertisement -

اعتراض عائد کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سےرجوع نہیں کیا، رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3 کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں۔

یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عمران خان کی جانب سے مزید آڈیو لیکس روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس،آفس کی نگرانی، ڈیٹاریکارڈنگ ،آڈیو لیکس کوغیرقانونی قرار دیاجائے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کراکر ذمہ داران کو سزا دی جائے، حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں