اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کیس کی سماعت ہوئی ،سی ڈی اے نے ریسٹورنٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کردی اور چیئرمین سی ڈی اے کوفوری طلب کرلیا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سی ڈی اے کےاعلیٰ افسران کوانگریزی کی کلاسزکرانا پڑیں گی؟ سی ڈی اے سے مونال اوردیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل مانگی تھی اور سی ڈی اےنےاسپورٹس کلب، پاک چائنا سینٹر، آرٹ کونسل، نیشنل مونومنٹ کا نام بھی شامل کردیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیشنل مونومنٹ اسپورٹس کمپلیکس کو گرانے کا حکم دے دیں؟ سپریم کورٹ کی عمارت بھی نیشنل پارک میں آتی ہے، دنیا کومعلوم ہےمونال کےساتھ کتنےریسٹورنٹس ہیں، مگر سی ڈی اے کومعلوم نہیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہم ہوتے ہوئے سوال کیا کیا سی ڈی اےکا دفتربھی نیشنل پارک میں ہے؟ وہ بھی گرانے کا حکم دیدیں؟

جس پر وکیل سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے مارگلہ نیشنل پارک میں تعمیرات کی تفصیلات پر رپورٹ دی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا اب تک کتنی بارمارگلہ کےپہاڑوں پرآگ لگ چکی ہے؟ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اس سیزن میں 21 بار مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی تو جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات مارگلہ کےپہاڑوں پررات گئےتک آگ لگی رہی۔

چیف جسٹس نے مزید سوال کیا کہ کیا مارگلہ کے پہاڑوں پرسی ڈی اے والے خود آگ لگاتے ہیں، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کچھ کالی بھیڑیں بھی موجودہیں، مون سون سیزن میں مارگلہ کےپہاڑوں پرنئےدرخت لگائیں گے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پوچھا کہ آگ بجھانے کیلئےہیلی کاپٹر کہاں سےآتے ہیں تو چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کابینہ کی منظوری کے بعد این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر لیے گئے۔

سپریم کورٹ نے مونال کے اطراف دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل طلب کرلیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں