ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لارجربینچ کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ ٹریبونلزکی تشکیل الیکشن کمیشن کااختیارہے،4 ٹربیونلزکی تشکیل تک کوئی تنازعہ نہیں ہوا۔

- Advertisement -

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیاچیف الیکشن کمشنراورچیف جسٹس ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے ،کیا پاکستان میں ہرچیز کومتنازعہ بنانا لازم ہے ؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ پربھی صدر مملکت اورالیکشن کمیشن میں تنازعہ تھا ،رجسڑارہائیکورٹ کی جانب سے خط کیوں لکھے جا رہے ہیں ، بیٹھ کربات کرتے تو کسی نتیجے پرپہنچ جاتے، کیا کوئی انا کا مسئلہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹربیونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کوحاصل ہے، ہم نے آئین وقانون کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے، عدالتی فیصلوں پرحلف نہیں لیا، سپریم کورٹ نے جب جب آئینی تشریح کی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

دورانِ سماعت وکیل سلمان اکرم راجا نے بولنے کی کوشش کی توچیف جسٹس نے روکتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے، ہم قانون کی حفاظت کرتے ہیں، جس کا کام ہے، اسے کرنے دیا جائے۔

ہائیکورٹ کیلئے قابل احترام کہنے پر چیف جسٹس نے روکتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کو قابل احترام کہہ رہے ججز کیلئے کہا جاتا ہے،انگلستان میں پارلیمان کوقابل احترام کہا جاتا ہے؟ یہاں پارلیمنٹرین ایک دوسرے کو احترام نہیں دیتے ، گالم گلوچ ہوتی ہے الیکشن کمیشن کو قابل احترام کیوں نہیں کہتے، آپ اپنا کام کریں دوسرے کواپنا کام کردیں۔

جسٹس نعیم اخترافغان نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں ٹریبونلز کی تشکیل کا مسئلہ دیگرصوبوں میں کیوں نہیں ہوا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کونوٹس جاری کرتےہوئے دیگرصوبوں میں ٹریبونلزکی تشکیل کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے معاملہ کمیٹی کے سامنے جتنی جلدی ممکن ہورکھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں