12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے ڈالنے کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے ڈالنے کی درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ آزادی انسان کا بنیادی حق ہے، کس بنیاد پر علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

اس دوران انسداد منشیات فورس کے وکیل کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی اجازت دے۔

- Advertisement -

عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ موسیٰ گیلانی کے خلاف ڈرگ ٹریفنکنگ کا کیس ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کتنے ایسے کیسز میں ملزمان کے نام ای سی ایل پر ہیں ،علی موسیٰ گیلانی 5بار بیرون ملک گئے اور واپس آئے، کچھ دن پہلےای سی ایل میں نام ڈالنے کے عمل کو بد نیتی کہا گیا۔

اے این ایف کے وکیل نے موسیٰ علی گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر عدالت سے آبزروشن کی استدعا کی ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آبزویشن نہیں دینگے، اے این ایف چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں