جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

توہین عدالت کیس: نوازشریف، شہبازشریف کےخلاف درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف عدالتی تضحیک کرتے رہے جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو بیانات عدالت سےمتعلق آرہے ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مناسب وقت پرہم عدالت سے متعلق بیانات کو دیکھیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ کہ شہبازشریف نے بیان دیا ججز، جرنیلوں نے انصاف نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو سچ ہے، اس ملک کےساتھ کسی نے انصاف نہیں کیا، ہم نے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، ذمہ داریاں ادا کی جاتیں تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں