اسلام آباد : سپریم کورٹ نے عدم ثبوت کی بنا پر گیارہ سال کی بچی سے زیادتی کا ملزم کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 11سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو بری کردیا ، ملزم عدم شواہد کی بنا پر بری کیا گیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ ہی نہیں کرایا گیا، طبی معائنے کے بغیر زیادتی ہونا ثابت نہیں ہوسکتا۔
سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ چشم دید گواہ ہے نہ بچی کوملزم کےساتھ جاتےدیکھا گیا،ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی۔
بچی کا پوسٹمارٹم قبر کشائی کے بعد کیا گیا، قتل کیسے ہوا ٹرائل کورٹ میں کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ گیارہ سال کی نعلین کو سولہ جون 2012 کوتربت میں قتل کیا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو موت کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آبادہائی کورٹ نے ملزم کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔