اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پرعملدرآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار رکھا ہے اور جاری کردہ تحریری حکم نامنے میں کہا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بحث کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے 8 رکنی بینچ پر اعتراض کا تذکرہ نہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 8 مئی دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 مئی کو ہونے والی مذکورہ سماعت میں سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں کیلئے فل کورٹ بنانے کی استدعا اوراٹارنی جنرل کی حکم امتناع واپس لینےکی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں