منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے الیکشن کمیشن شفاف طریقہ کار سے حلقہ بندیاں کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا ، چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔

- Advertisement -

جسٹس عمر عطابندیال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کارسے کرے، سندھ میں حلقہ بندیوں پرحساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثریہ شکوہ کیاجاتا ہے حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ ابھی تک انتخابات کی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی ، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔

خیال رہے پی ایس 8،7اور 9کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں