اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو طلب کر لیا۔
فواد چوہدری کوکوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں طلب کیا گیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے اپنی پولیس بہت اچھی ہے، انھیں طلب کرتےہیں معلوم ہوکہ کےپی پولیس کتنی مثالی ہے، فواد چوہدری کہتےہیں ہماری پولیس بہت مثالی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔
کے پی کے پولیس ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی حکومت اورانٹر پول سے رابطے میں ہیں جبکہ مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کے دوست شاہ زیب کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم شاہ زیب مقتولہ کی ریکی کرتا تھا اور قتل کے بعد مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں بھی شاہ زیب نے مدد فراہم کی۔
شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 7 دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔