جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل تیمور اسلم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا تو جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ واقعی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اب تو وہ کہتے ہیں ترمیم بھی آچکی ہے، جسٹس منصورعلی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کیا مخصوص نشستوں کےفیصلے پر عملدرآمد ہوچکا؟ بہر حال چلیں آگے بڑھیں۔

کیاآپ اس کیس میں مخصوص نشستوں کےفیصلے پر انحصار کر سکتے ہیں؟ کیا عادل بازئی مخصوص نشستوں والے 81 ممبران کی فہرست کا حصہ تھے؟

عدالت کا کہنا تھا کہعدالت میں بتایا گیا الیکشن کمیشن ڈکلیئریشن نہیں دے سکتا، بتایا گیا کہ امیدوارکاتعلق کس جماعت سے ہے یہ تعین کرنا سول کورٹ کا کام ہے۔

عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، کوئٹہ سے منتخب ایم این اے عادل بازئی کو فلور کراسنگ پرڈی سیٹ قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں