تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر، متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورت حال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو آنے والے بدھ کے روز سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 5مئی کو کیس سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو کیس کی سماعت سے متعلق نوٹسز جاری کردیے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کرونا وبا کے دوران عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یومِ علیؓ کے جلوس پر مکمل پابندی کا اعلان کیا، جبکہ محکمۂ اوقاف پنجاب نے مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، صدرِ مملکت کی علما کرام سے اپیل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے آج بتاریخ یکم مئی کو جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید ایک سو چھیالیس مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 696 رہی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح  9.63 فی صد رہی، جس کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 490 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 36 ہزار 866 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہے۔

Comments

- Advertisement -