پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت تیرہ دسمبر کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

سپریم کورٹ میں 13 دسمبر کو کیس کی سماعت ہوگی ، جس کے لئے جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلینزکےٹرائل کوغیرآئینی قراردیاتھا، جس کے بعد انٹراکورٹ اپیلیں وفاقی حکومت،وزارت دفاع اور ،صوبائی حکومتوں کی جانب سےدائرکی گئی ہیں۔

یاد رہے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ چار ایک کی بنیاد پر سنایا، فیصلے میں سپریم کورٹ نے ملڑی ایکٹ کا سیکشن ٹو ون ڈی کو ائین کے بر خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے جرم کی نوعیت کےاعتبارسےمقدمات عام عدالتوں میں چلائیں جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں