اشتہار

زیادہ تعلیم رکھنے والا کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے خود مختار سرکاری اداروں میں بھرتی کے معیار پر دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا زیادہ تعلیم رکھنے والا کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لیسکو میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے خود مختار سرکاری اداروں میں بھرتی کے معیار پر دائر مقدمے کا فیصلہ تحریرکیا۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا ہے کہ زیادہ تعلیم رکھنے والا کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دارنہیں، لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر انجینئر کی تعیناتی سے ادارے کے کام میں خلل پڑے گا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ادارےنےکس شخص کوبھرتی کرناہےاورکس کونہیں؟عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی، ادارےکازیادہ اہلیت رکھنے والے کو تعینات نہ کرنا امتیازی یا من مانا فیصلہ نہیں۔

فیصلے میں کہا ہے کہ کمپنی پالیسی پرپورانہ اترنےوالاچاہےکتناہی زیادہ تعلیم یافتہ کیوں ناہوبھرتی نہیں ہوسکتا، عدالت کا کام نہیں کہ وہ کسی امیدوارکی اہلیت کی جانچ پڑتال کرے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ زیادہ اہل کو کم اہلیت والے عہدے پر تعینات کرنے کے سماجی اثرات بھی ہوتے ہیں۔

لیسکونے2015میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئروقاص اسلم کوبھرتی کرنےسےانکارکیا ، جس پر لاہور ہائی کورٹ سےرجوع کرنے پر عدالت نے انجینئرکو لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں