منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ نے پی آئی اے نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا اور نجکاری کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئے پروفیشنل بھرتی کی اجازت دی تھی، حکومت کی طرف سے پی آئی اے نجکاری کا عمل شروع کیا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نجکاری کےعمل کی وجہ سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں، نجکاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، قومی ایئر لائن فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شائد ریٹ زیادہ ملے ، جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیئے نجکاری کرکےحکومت سپریم کورٹ آرڈرکی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نےحکم دیا تھا نجکاری عدالت کو اعتماد میں لیکر کی جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نجکاری پر اعتماد میں لینے کیلئےعدالت میں درخواست دائر کردی تھی، جسٹس مندوخیل نے کہا کہ عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے نجکاری اچھے طریقے سے کریں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا اور نجکاری کیس نمٹا دیا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں