لاہور : گوجرہ کالج آف نرسنگ میں رشوت لیکر ڈگریوں پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق کرنیوالا لائبریرین پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ کالج آف نرسنگ میں ڈگریوں کی جعلی تصدیق کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ، رشوت لیکر ڈگریوں پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق کرنیوالا لائبریرین پکڑا گیا۔
لائبریرین علی اکبر نے43 طلبہ سے 5 لاکھ 59 ہزار روپے رشوت وصول کی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے علی اکبر کو سرکاری ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔
43 طلبہ کی اسناد کی جعلی تصدیق میں کالج انتظامیہ کو ملوث قرار دیتے ہوئے لائبریرین علی اکبر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی۔
یاد رہے گذشتہ سال جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا ، ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والے امریکی یونیورسٹی کے صدر ہی نہیں تھے۔
بی بی اے ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا، نادرا کی درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کی انکوائری کی تاہم نادرا کیجانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔