تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت: کورونا ویکسین سے خوفزدہ معمر خاتون کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں کورونا ویکسین سے خوفزدہ معمر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں کورونا ویکسین لگوانے سے خوفزدہ خاتون ڈرم کے پیچھے چھپ گئیں اور ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کی رکن اسمبلی سریتا بھڈوریا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ ویکسینیشن مہم کے لیے ایٹواہ کے گاؤں چندن پور پہنچیں۔

رپورٹ کے مطابق جب ٹیم ہار دیوی کے گھر پہنچی تو وہ پہلے ایک دروازے کے پیچھے چھپ گئیں اور پھر انہوں نے گھر میں رکھے ایک ڈرم کے پیچھے پناہ لے لی تاکہ ویکسین لگوانے سے بچا جاسکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھبرا کر ڈرم کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور باہر آنے سے انکار کررہی ہیں، ان کے گھر والے ان سے التجا کررہے ہیں لیکن وہ باہر نہیں آتیں۔

محکمہ صحت ٹیم کی ایک خاتون آگے بڑھی اور معمر خاتون سے کہا کہ ویکسین لگانے نہیں آئے ہیں بس آپ سے بات کرنی ہے جس کے بعد وہ ڈرم کے پیچھے سے نکل کر باہر آگئیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں قائم مقامی کمپنی سے کورونا کی غیر تصدیق شدہ ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت معاہدے کے تحت ’بائیو لوجیکل ای‘ نامی کمپنی سے ویکسین کی تیس کروڑ خوراکیں خریدے گی۔

Comments

- Advertisement -