ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

خفیہ کیمروں سے خوفزدہ خاتون نے ہوٹل کے کمرے میں ’خیمہ‘ لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں خفیہ کیمروں سے خوفزدہ خاتون نے ہوٹل کے کمرے میں ’خیمہ‘ لگا لیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی خاتون نے ہوٹل کے کمرے کے اندر ممکنہ خفیہ کیمروں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے آسان حل نکالا۔

خاتون نے خفیہ کیمروں سے بچنے کے لیے بستر پر خیمہ بنانے کے لیے ایک رسی اور بڑا کپڑا استعمال کیا۔

خاتون کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے اس جدید انداز نے چین کے ہوٹل میں سیکیورٹی کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

وسطی صوبے ہینان کے لوئیانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ انہوں نے ہوٹل کے کمرے کے بستر کی حفاظت کے لیے کس طرح ایک عارضہ خیمہ بنایا۔

خاتون کا کہنا تھا میں نے خفیہ کیمروں کے ذریعے مہمانوں کی ویڈیوز بنانے کی بہت سی رپورٹس پڑھی ہیں، ایسا لگتا تھا کہ خود کو ان کیمروں سے بچانا ناممکن ہے لیکن میں نے اس سے بچنے کا حل نکال لیا۔

چینی خاتون نے کہا کہ سفر کے دوران وہ اپنی پرائیویسی برقرار رکھنا چاہتی تھیں اس لیے ہوٹلوں میں رہتے ہوئے بستر پر رکھنے کے لیے خیمہ خریدنے پر غور کیا لیکن جب اس نے سوچا کہ خیمے مہنگے ہوسکتے ہیں اور اس سے نیند بھی متاثر ہوسکتی ہے تو اس نے اس خیال کو چھوڑ کر پاس موجود چیزوں کا انتخاب کیا۔

خیمہ بنانے کے لیے خاتون نے ایک بڑی چادر لی جو عام طور پر فرنیچر کو ڈھانپنے کے لیے ہوتی ہے اور رسی کا ایک لمبا ٹکڑا اسے باندھنے کے لیے استعمال کیا۔

خاتون نے کہا کہ پرائیوسی کے لیے اس سے اچھا اور سستا طریقہ نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ ہوٹل کے مہمانوں کو ان کے کمروں میں خفیہ کیمرے ملنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں، ایک چینی جوڑے نے شیئر کیا تھا کہ انہیں دیوار کے پاور ساکٹ میں ایک خفیہ جاسوس کیمرہ ملا تھا۔

فروری میں، جنوبی چین ملک کا پہلا خطہ بن گیا جس نے ایسے ضابطے نافذ کیے جن میں ہوٹلوں کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ مہمانوں کے کمروں میں نگرانی کے آلات نصب نہ ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں