تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بارش میں چلنے والے شخص کے قریب آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

بارش میں چہل قدمی کرنے والے شخص کی چھتری پر بجلی گر گئی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں البتہ کچھ ایسے حقیقی واقعات کی ویڈیوز بھی سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

دی سن کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو امریکی ریاست ساؤتھ کیلورینا کی ہے جس میں ایک شخص کو بارش کے دوران چھتری لے کر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے بارش کے پانی سے بچنے کے لیے چھتری کا سہارا لیا اور وہ کہیں کام سے نکلا تو اسی دوران اُس کے بالکل قریب آسمانی بجلی گری۔

دیکھا جاسکتا ہےکہ بجلی گرنے کے بعد چھتری اُس شخص کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور پھر پگھل گئی جبکہ قریب میں موجود پانی بھی فضا میں بلند ہوا۔

آسمانی بجلی گرنے کے فوری بعد چھتری لے کر چلنے والا شخص بھی زمین سے ایک فٹ اوپر اچھلا جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ اُسے بھی چوٹ آئی ہے۔

دی سن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو نارتھ کیلورینا کے اسکول کی ہے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ کب پیش آیا اور اس میں کیا نقصان ہوا۔

Comments

- Advertisement -