تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’میرے پاس تم ہو‘: بھارتی ٹی وی نے پاکستانی ڈرامے کے مکالمے تک چوری کرلیے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل کرتے ہوئے بھارتی ٹی وی نے پاکستانی ڈرامے کے مکالمے بھی چوری کرلیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ڈرامے ’کامنا‘ میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی لی گئی ہے اب ڈرامے کے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی لڑکی‘ کو بھارتی ڈرامے میں کاپی کیا گیا جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید (دانش)، عدنان صدیقی (شہوار) سے کہتے ہیں کہ دیکھنے سننے میں بڑے سمجھدار بزنس مین لگتے ہیں آپ لیکن یہاں بھاؤ کرتے ہوئے آپ نے مجھے حیران کردیا۔

ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ ’اس دو ٹکے کی لڑکی مہوش (عائزہ خان) کے لیے آپ مجھے پچاس ملین دے رہے تھے۔

بھارتی ڈرامے ’کامنا‘ میں یہی بول چوری کیے گئے ہیں، جس میں کہا جارہا ہے کہ ’اس بات کا خیال رکھیے گا مسٹر کپور، جس چیز کی بولی آپ نے دس کروڑ لگائی ہے ناں، وہ چیز دو کوڑی کی بھی نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’لگ تو نہیں رہا کہ مسٹر کپور کے پاس دس کروڑ روپے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے مسٹر کپور کو کسی سگنل سے اٹھا کر لائے ہو۔‘

یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامے میرے پاس تم ہو میں شوہر اور بیوی کے درمیان بے وفائی، محبت اور دھوکا دہی کو دکھایا گیا تھا، ڈرامے کی آخری قسط سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔

Comments

- Advertisement -