اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

بی سی سی آئی پاکستان میں ہونے والے میچوں میں شرکت کی تصدیق کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کی مشاورت کا انتظار کر رہا ہے۔

- Advertisement -

19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول، 10 مارچ کو ریزرو ڈے کے ساتھ، ٹورنامنٹ کے میچ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

لاہور فائنل سمیت سات میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کرے گا، کل تین میچ ہوں گے۔ راولپنڈی دوسرے سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف 19 فروری کو کراچی میں ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد کے میچوں میں 24 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین یکم مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں