جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے منعقد ہوگا قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے جس کے بعد آج صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نو اسپیکر راجا پرویز اشرف منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ آج دن بارہ بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

- Advertisement -

کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست آج ہی جاری ہوگی جب کہ انتخاب کل کے اجلاس میں ہوگا۔

دوسری جانب نومنتخب ارکان کو ویلکم کے لیے قومی اسمبلی میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ریڈ کارپٹ بچھا دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو ویلکم کرنے کیلیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا

قبل ازیں صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان کا موقف تھا کہ ایوان مکمل ہونے تک اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ تاہم گزشتہ روز صدر مملکت نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 29 فروری کو بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپنے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے جب کہ ن لیگ، پی، پی اور ایم کیو ایم پر مشتمل حکومتی اتحاد کے معاہدے کے مطابق وزیراعظم کے لیے نواز شریف امیدوار ہوں گے۔ اسپیکر کا عہدہ بھی ن لیگ کو دیا جائے جس کے لیے ایاز صادق کو نامزد کیا گیا ہے تاہم ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا جس کے لیے غلام مصطفیٰ شاہ امیدوار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں