بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ آزاد کشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ، وہ 17جولائی کو آزادکشمیر روانہ ہوں گی، جہاں وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم مزید تیز کرنےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں اور ان کے دورہ آزادکشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو17جولائی کوآزادکشمیر روانہ ہوں گی اور آزادکشمیرمیں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی، اس دوران آصفہ بھٹوآزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو17جولائی کو کوہالہ پل ریلی کی قیادت کریں گی، ریلی کوہالہ سے امبور جائے گی، آصفہ بھٹوامبورکےمقام پر ریلی اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔

یاد رہے پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں