میئرالیکشن کمیشن نےسندھ میں بلدیات کے شہری اداروں کے لیے میئر ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے لیے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کےانتخابات کاشیڈول جاری کردیا،جس کے مطابق پولنگ 24اگست کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے میئر، ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے،شیڈول کے مطابق پولنگ 24 اگست کو ہوگی جس کے لیے امیدوار 5 اگست سے 8 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ 8 اگست سے 10 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں پر اعتراضات 12 اگست اور 13 اگست کو الیکشن کمیشن میں اپیلیں دائر اورنمٹائی جائیں گی، اپیلوں پر 13 اگست کو ہی فیصلےسنائے جائیں گےجب کہ امیدوار پندرہ اگست کو کاغذات واپس لےسکیں گےجس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اگست کو جاری کرکے 24 اگست کو الیکشن منعقد کرائی گی اور نتائج کا اعلان 25 اگست کو کیا جائے گا 29اگست کو کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا اور کامیاب امیدوار30 اگست کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
اسی سے متعلق : سندھ میں ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی
یاد رہے اس سے قبل بھی دو مرتبہ سندھ بھر میں میئر ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اجراء کیا گیا تھا تا ہم ایک مرتبہ سپریم کورٹ کی جانب سے مداخلت کے باعث اور دوسری بار الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری نہ ہونے کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے تھے جب کہ اس بار کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر جیل کسٹڈی میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے : نامزد میئر وسیم اختر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
دوسری جانب میونسپل کمیٹی ٹھٹہ، گمبٹ اورضلع خیرپورکی تمام خالی نشستیں پر کردی جائیں گی، الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سرکاری وسائل اور اثرورسوخ استعمال نہیں کرسکیں گے۔