پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے کینگروز کے دیس جائے گی جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 اکتوبر کو ملیبرن میں شیڈول ہے جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔