کراچی: سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے، بینکوں کی جانب سے بھی شیڈول جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
جاری مراسلے کے مطابق جمعۃ المبارک کو دفتری اوقات صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔
دوسری طرف ماہ رمضان کے لیے بینکوں کے اوقات کار کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیرسے جمعرات تک بینک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
بینکوں کے اوقات کار کے سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعۃ المبارک کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا، مفتی منیب الرحمان
واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نجی اداروں نے بھی روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔