آئی سی سی نے پاکستان کا بھیجا ہوا چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول منظور کر لیا۔
شیڈول کی منظوری بھارت کی شرکت سے مشروط کی گئی ہے۔ بھارت کو تینوں راؤنڈ میچ، سیمی فائنل اور فائنل لاہور میں کھیلنےکی پیشکش کی گئی ہے۔
میگا ایونٹ آئندہ برس انیس فروری سے نو مارچ تک پاکستان میں کھیلا جانا ہے۔ میزبان پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ ٹاپ ٹیموں کو شرکت کرنی ہے۔
- Advertisement -
چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان سمیت نمایاں کرکٹنگ ممالک شامل ہوں گے۔
یہ کرکٹ کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہوگا کیونکہ ہندوستانی ٹیم ایک طویل وقفے کے بعد پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور ہندوستان کے میچوں اور ٹورنامنٹ کے فائنل کی میزبانی کرنے والا ہے۔