جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کیلئے شیڈول تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مذاکرات کیلئے شیڈول تیار کرلیا گیا ، ایف بی آر، نیپرا، اوگرا کی رپورٹس آئی ایم ایف کو پیش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیٹا کا تبادلہ ودیگر معاشی اہداف کے حصول کے طریقہ کار کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 9ویں اقتصادی جائزےکیلئے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مذاکرات کیلئے شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر، نیپرا، اوگرا کی رپورٹس آئی ایم ایف کو پیش کی جائیں گی۔

نیپرا رپورٹ میں ٹیرف میں اضافہ،گردشی قرضہ میں کمی کا پلان آئی ایم ایف کو دیا جائے گا جبکہ ایف بی آر رواں مالی سال ریونیو محصولات اور شارٹ فال پورا کرنے کا پلان دے گا۔

اس کے علاوہ اوگرارپورٹ میں گیس ٹیرف میں اضافہ،گردشی قرضہ میں کمی کاپلان وفد کا دیا جائے گا اور وزارت خزانہ حکام اہداف پرعملدرآمدرپورٹ آئی ایم ایف حکام کو پیش کریں گے۔

نجکاری کمیشن حکام کی جانب سے بھی آئی ایم ایف مشن کورپورٹ دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں