تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

100 روپے سستا پیٹرول : موٹرسائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور : وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل سوار کو سو روپے سستا پیٹرول دینے کی اسکیم لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غریب عوام کو سستے پیٹرول کی ‏خوشخبری سنا دی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کو سستا پیٹرول دینے کی اسکیم لارہے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بڑی گاڑی والوں سے زیادہ وصول کرکے غریب کو ریلیف دیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ حکومت بہت جلد ‏موٹرسائیکل اور چھوٹی کار رکھنے والوں کو کم از کم ایک سو روپے فی لیٹر سستا پیٹرول ‏فراہم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ امیر کا پاکستان الگ اور غریب کا الگ کر دیا ہے،امیر کو مہنگا پیٹرول دیں گے اور مہنگے پیٹرول کے پیسوں ‏سے غریب کو سستا پیٹرول دیں گے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ اس ملک میں ملک22 کروڑ میں سے 21 کروڑ غریب ہیں، ایک موٹرسائیکل رکھنے والے کو اکیس لیٹر ماہانہ اور ‏چھوٹی گاڑی رکھنے والے کو تیس لیٹر سستا پیٹرول فراہم کریں گے۔

زمان پارک میں ‏ہونے والے واقعات پر وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ طاقتورہیں تو ان پر ‏غریبوں والے قوانین کیسے لاگو ہوسکتے ہیں۔

ثاقب نثار کی آڈیو کے حوالے سے ان کو کہنا تھا کہ مریم نواز کے حوالے ‏سے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔

Comments

- Advertisement -